جوہری معاہدے کے چیلنجوں کا حل مذاکرات میں مضمر
چینی سفیر:
نیوزنور18جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ہی جوہری معاہدے میں موجودہ چیلنجوں کو حل کیا جا سکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر’’پانگ سن‘‘نے ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے ہی جوہری معاہدے میں موجودہ چیلنجوں کو حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی اور ایران کی دیانتداری کے بعد گروپ 4+1 اس عالمی سمجھوتہ کی حمایت کریں گے۔
سن نے کہا کہ چین نے واضح اعلان کردیا کہ ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرےگا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ معاہدہ حقیقت مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس عالمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک نیک نیتی کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
موصوف سفیرنے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان بالخصوص شاہراہ ریشم کے استعمال کے وقت سے دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور شاہراہ ریشم صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ایک ثقافتی، مذہبی اور تاریخی راستہ ہے۔
چینی سفیر نے مزیدکہا کہ ہمارا مقصد شاہراہ ریشم کی ترقی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس میں سب سے اہم ملک ہے۔
- ۱۸/۰۷/۱۸