نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور18 جولائی/پاکستان کے ایک سینئرسیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کیلئےوقت آن پہنچا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور  اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف ہم آواز ہوجائے۔

عالمی اردوخبررساں ادار’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  ’’اے جی نورانی‘‘نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ بین الاقوامی برادری کیلئےوقت آن پہنچا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور  اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر اس کے خلاف ہم آواز ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ جن قوانین کے تحت دیگر خودمختار وآزاد ریاستوں کو  نشانہ بناتا رہا ہے وہ امریکی قومی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ  نے کیٹساقانون کے تحت  ایران ،روس ،شام اورشمالی کوریا کو نشانہ بنایا ہوا ہے کیونکہ یہ ممالک امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور غنڈہ گردی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن  نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جو پابندیاں عائد کی ہیں اس کا مقصد اسلامی جمہوریہ  کے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو  سبوتاژ کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے امریکی قوانین تمام بین الاقوامی قواعد وضوابط اور یواین چارٹر کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم پر امریکہ پر مقدمہ چلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بھی  ایک قرارداد کے ذریعے امریکی خارجہ پالیسی کی مذمت کرنی چاہئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی