نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

یورپی یونین امریکا کی دشمن نمبر ایک ہے

سه شنبه, ۱۷ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۳۶ ب.ظ


امریکی صدر :

 نیوزنور17جولائی/ امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ کی سب سے بڑا دشمن ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ’’ڈونالڈ ٹرمپ ‘‘نے سی بی ایس ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں یورپی یونین پر امریکہ کے ساتھ تجارت میں غلط فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین امریکہ کی دشمن ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ تجارت کے میدان میں یورپی یونین جس طرح سے ہمارے ساتھ پیش آرہی ہے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ یورپی یونین ہی ہماری سب سے بڑی دشمن ہے ۔

 انہوں نے یورپی یونین کو روس اور چین کے ساتھ ایک صف میں قراردیا اور کہاکہ روس بھی واضح دلائل اور پہلوؤں کے اعتبار سے دشمن ہے اور چین اقتصادی میدان میں امریکہ کا دشمن ہےلیکن یورپی یونین تو قطعی طور پرامریکہ کی دشمن ہے ۔

انہوں نے روس سے جرمنی کے لئے گیس اور انرجی کی سپلائی کے لئےتیار کئے گئے پروجیکٹ نور اسٹریم دو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ برلین ماسکو سے انرجی لینے کے عوض اسے اربوں ڈالر دے رہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی چاہتا ہے کہ روس کے مقابلے میں امریکا کی اس حفاظت کرے یہ مضحکہ خیز بات ہے اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ برلین نے خود کوماسکو سے وابستہ کررکھا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی