نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای :

نیوزنور17جولائی/ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے محکمہ حج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ صحیح معنوں میں حج وہی ہوتا ہے جس میں ایک طرف مشرکین سے برائت و بیزاری کا اعلان کیا جائے اور دوسری جانب سے یہ حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کا باعث بنے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں امریکا کی شیطانی چال اور سیاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  سید علی خامنہ ای نے محکمہ حج کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا  کہ صحیح معنوں میں حج وہی ہوتا ہے جس میں ایک طرف مشرکین سے برائت و بیزاری کا اعلان کیا جائے اور دوسری جانب سے یہ حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کا باعث بنے۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کے بارے میں امریکا کی شیطانی چال اور سیاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گی

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کعبہ شریف، مسجد الحرام اور مسجد النبوی کا تعلق پوری دنیا کے مسلمانوں سے ہے اور جو لوگ اس سرزمین پر مسلط ہیں یہ مقامات ان کی ملکیت نہیں ہیں۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کسی کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ حقیقی اور صحیح حج کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرے اور اگر کوئی حکومت یا ریاست ایسا کرتی ہے تو درحقیقت وہ راہ خدا میں رکاوٹ بنی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حقیقی حج وہ ہے جس میں مشرکین سے برائت و بیزاری کا اعلان کیا جائے اور ساتھ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لئے حالات سازگار بنیں نہ یہ کہ بعض حکومتیں امت اسلامیہ کے درمیان اختلاف وتفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور خود کو سامراج سے وابستہ کریں۔

آپ نے مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی اور خاص طور پر فلسطین اور یمن میں دشمنوں کے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ اب امریکیوں نے فلسطین کے بارے میں اپنی شیطانی سیاست کا نام سینچری ڈیل رکھا ہے، لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ خداوندعالم کے فضل و کرم سے سینچری ڈیل کا یہ منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا اور امریکی حکام کبھی بھی مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کے ذہنوں سے باہر نہیں نکال سکیں گے اور بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت باقی رہے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ فلسطینی عوام اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مسلم اقوام بھی فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گی۔

حج

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی