فلسطینیوں کی حمایت کرنا تمام مسلمانوں کی انسانی اورمذہبی ذمہ داری ہے
یمنی تجزیہ کار:
نیوزنور17جولائی/یمن کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ یمن ،عراق ،ایران اورفلسطین کی مقاومتی فورسز اوسلو معاہدے کی طرح شیطان بزرگ امریکہ کی نام نہاد صدی کی ڈیل کو بھی ناکام کردیں گے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عبداللہ الشامی‘‘نےکہا کہ یمن ،عراق ،ایران اورفلسطین کی مقاومتی فورسز اوسلو معاہدے کی طرح شیطان بزرگ امریکہ کی نام نہاد صدی کی ڈیل کو بھی ناکام کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس نام نہاد معاہدے کا فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے فلسطین کی قومی تحریکیں اوریمن ،عراق وایران کی مقاومتی تحریکیں دیگر معاہدوں کی طرح اس شیطانی منصوبے کو بھی نابود کردیں گی۔
انہوں نے کہاکہ بعض مقاومتی لیڈران جیسے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پہلے ہی اس شیطانی منصوبے ناکام کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کی حمایت کرنا تمام مسلمانوں کی انسانی اورمذہبی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کیلئے فلسطینیوں کی سیاسی ،عسکری اورمیڈیا حمایت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ تاریخی فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ہے اس لئے صیہونیوں کو ہر حال میں ان علاقوں کو خالی کرنا ہوگا۔
اسی طرح کے ایک بیان میں رہبرانقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے خلاف محاذ آرائی اور خاص طور پر فلسطین اور یمن میں دشمنوں کے اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ اب امریکیوں نے فلسطین کے بارے میں اپنی شیطانی سیاست کا نام سینچری ڈیل رکھا ہے لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ خداوندعالم کے فضل و کرم سے سینچری ڈیل کا یہ منصوبہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا اور امریکی حکام کبھی بھی مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کے ذہنوں سے باہر نہیں نکال سکیں گے اور بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت باقی رہے گا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ فلسطینی عوام اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مسلم اقوام بھی فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گی۔