نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیدرلینڈ کے معروف تجزیہ کار :

نیوز نور 09 مئی/نیدرلینڈ کے معروف سیاسی تجزیہ کار ومصنف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونےکے ٹرمپ کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران اورمغرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

 عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’لورا شمان‘‘نے جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونےکے ٹرمپ کے فیصلے سے اسلامی جمہوریہ ایران اورمغرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ اس لئےجرمنی ،فرانس اوربرطانیہ نے  اس تاریخی معاہدے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں امریکہ کا اپنا اسٹریٹجک ایجنڈا ہے اورصیہونی نواز ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے متعلق آئی  اے ای کے رپورٹوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنا امریکہ کی تاریخ رہی ہے پیرس ماحولیاتی معاہدہ اس کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی پالیسی علاقے میں تنازعات پیدا کرنے  اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر  مغرب اورمسلم دنیا کے درمیان  تنازعہ کھڑا ہوتا ہے تو سب سے پہلے  نقصان  یورپی ممالک کو ہی اُٹھانا پڑےگا۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل شام اعلان کیا کہ  ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے  اورایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے  امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ  وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے  اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک سے  مشاورت کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ کے جوہری معاہدے  سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی لامحدود  افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی