نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیویارک ٹائمز:

نیوزنور17جولائی : ایک امریکی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی اعلیٰ قیادت سے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے جائیں جس کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز  نے لکھا ہے کہ افغانستان میں شروع ہونے والی امریکی و اتحادی جنگ کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا حکم سامنے آیا ہے اور لگتا ہے کہ 17 سالہ جنگ میں پہلی بار امریکی پالیسی تبدیل ہورہی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق قبل ازیں طالبان امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر راضی تھے امریکا اس ضمن میں براہ راست مذاکرات کے بجائے افغان طالبان اور افغان حکومت کو آمنے سامنے لاکر مذاکرات کرنا چاہتا تھا لیکن طالبان افغان حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے اور انہیں مذاکرات میں شامل کرنے پر راضی نہیں تھے جس کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار رہے۔

واضح رہے کہ تقریبا 17 سال قبل امریکہ نے طالبان کو ختم کرنے کا بہانہ بنا کر افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور اس ملک کے بے گناہ عوام کا قتل عام کیا۔ عین اس وقت جب افغانستان پر امریکہ اپنے ہی ہاتھوں سے بنائے ہوئے طالبان کو ختم کرنے کے لئے افغان سرزمین میں فوجی کارروائی کر رہا تھا مبصرین نے واضح طور پر کہا تھا کہ یہ امریکہ کی ایک نئی چال ہے اس لئے کہ امریکہ طالبان کے نام پر فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور ایسا ہی ہوا اور اب امریکہ نے اچھے اور برے طالبان کا نعرہ لگا کر افغانستان میں داعش کو فری ہینڈ دے دیا اورداعش اب اس ملک میں امریکی مفادات کے لئے کام کر رہا ہے اور دہشتگردوں کو داعش کے نام پر ایک مرتبہ پھر اکٹھا کرنے کی امریکہ کوشش کر رہا ہے۔ تاہم یہ سب پر روز روشن کی طرح واضح ہے کہ امریکہ کو کو افغان عوام نے شکست دی اور اسے اب افغانستان سے جانا ہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی