غزہ میں صیہونی ریاست کے ناجائز تجازوات جہان اسلامی پر تجازوات کے مترادف ہیں
وحدت لبنان اور اصلاح موومنٹ کے سربراہ:
نیوزنور16جولائی/وحدت لبنان اور اصلاح موومنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصٰی اور فلسطین کی حفاظت کے لیے تمام مسلح گروہ دشمن کے خلاف متحد ہو جائیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وحدت لبنان اور اصلاح موومنٹ کے سربراہ ’’شیخ ماہر عبدالرزاق ‘‘ نے صہیونی حکومت کی غزہ میں ناجائز تجاوزات کی مذمت کرتے ہوئے اس کو جہان اسلام پر تجاوزات قرار دیکرتمام مسلح گروہوں سے فلسطین اور مسجد الاقصیٰ کی حفاظت کیلئے ایک ہونے تلقین کی ہے۔
موصوف سربراہ نے غزہ اور تمام فلسطین میں جاری مسلح جدوجہد کے حق میں دعا کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور نصرت کے لیے لازم قرار دیا کہ تمام مسلح گروہ جو صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں ایک ہوجائیں اور اپنے مشترکہ دشمن کو اس کی جارہیت کا بھر پور جواب دیں۔
شیخ عبد الرزاق نے مزیدکہا کہ وقت آن پہنچا ہے مسجد الاقصی اور فلسطین کی حفاظت کے لیے تمام مسلح گروہ دشمن کے خلاف متحد ہو جائیں تاکہ اس مقدس سر زمین کو صیہونیوں کے ناجائز تسلط سے آزاد کیا جاسکے۔
- ۱۸/۰۷/۱۶