نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روسی نیوز ایجنسی:

نیوزنور16جولائی/روسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کیساتھ ایک بار پھر1973ء کا توانائی بحران دہرایا جائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی نیوزایجنسی ’’اسپوٹنیک ‘‘نے اپنی  ایک  رپورٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کیساتھ ایک بار پھر1973ء کا توانائی بحران دہرایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران سے تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر روکنے کی دھمکی دی ہے اور اپنے اس اقدام کے لیے بہارت اور چین سے بھی ایرانی تیل کی درآمدات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بہت سے ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر ٹرمپ بین الاقوامی طور پر اپنے تمام مطالبات تک پہنچے اور ایران کے خلاف پابندیوں کو جاری رکھے ممکن ہے کہ ایران بھی اس اقدام کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرے اور یہ اقدام دنیا اور مشرقی وسطٰی کو سخت اورخطرناک بحران کا شکار کرے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ دنیا بھر میں تیل کی کل رسد کا 20 فیصد آبنائے سے گزرتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی