سعودیہ میں ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے
قطر یونیورسٹی کے معروف اُستاد:
نیوزنور16 جولائی/قطر یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے علاقائی ممالک کے خلاف سعودی عرب کی ریشیہ دوانیوں اورہرزاسرائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریاض امریکہ کی بھرپور حمایت کے باوجود ایران جیسی علاقائی طاقت کا کبھی بھی محاصرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’علی محمد دوشنبہ‘‘نے علاقائی ممالک کے خلاف سعودی عرب کی ریشیہ دوانیوں اورہرزاسرائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریاض امریکہ کی بھرپور حمایت کے باوجود ایران جیسی علاقائی طاقت کا کبھی بھی محاصرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب جو یمن کی تحریک انصاراللہ کے مقاومتی میزائیلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا ہے پھر کیسے ایران جیسی عظیم طاقت کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ چار سال قبل تہران نے ریاض کو اس وقت آزمانے کی کوشش کی جب سعودی عرب کے سمندری حدود میں ایران کی کشتیاں داخل ہوئی تھی اس وقت صرف سعودی عرب نے بے بسی کا اظہار کرکے محض اقوام متحدہ میں اس کی شکایت کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس سعودی عرب کا مقابلہ کرنے کیلئے لامحدود صلاحیتیں موجود ہیں۔
قطری یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ ایک طرف اسلامی جمہوریہ ایران نےقطر ،کویت اورعمان کی مدد سے دوبئی ،متحدہ عرب امارات اوردیگر خلیجی ریاستوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دوسری طرف ابوظہبی کے ساتھ اس کے خفیہ تعلقات موجود ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ قطر کسی بھی ملک کے دباؤ میں ایران کےساتھ اپنے تعلقات کو ہر گز ختم نہیں کرےگا۔
- ۱۸/۰۷/۱۶