امارات یمن میں مزید شکست سے بچنے کیلئے اس ملک سے فوری نکل جائے
مصری سیاسی تجزیہ کار:
نیوزنور16 جولائی/مصر کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے متحدہ عرب امارات کے حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ساکھ بچانے کیلئے یمن کے جنگی دلدل سے فوری طورپر نکل جائے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں ’’عثامہ عسکر‘‘نے متحدہ عرب امارات کے حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ساکھ بچانے کیلئے یمن کے جنگی دلدل سے فوری طورپر نکل جائے۔
انہوں نے یمن کے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل حدیدہ بندرگاہ کو قبضے میں لینے کی متحدہ عرب امارات کی ناکام عسکری کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امارات فوجی طاقت کے ذریعے یمن میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ یمنیوں نےیمن کو متحدہ عرب امارات اورسعودی جارحین کی افواج کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کو یمن جنگ سے خود کو فوری طورپر الگ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جنگ خود متحدہ عرب امارات کے اتحاد کیلئے ایک خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نہ صرف شام اورعراق بلکہ افریقی ممالک میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کی مالی واسلحہ جاتی حمایت کرنے میں ملوث رہی ہے ۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۰۷/۱۶