نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے پاکستانی تجزیہ کار:

نیوزنور16 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ  ایران کی مسلح فوج کے سربراہ  میجرجنرل محمد حسین باقری کےد ورہ پاکستان سے  واضح ہوجاتا ہے کہ ایران اورپاکستان دفاعی تعلقات کو نئی سطح  پر لے جانے کے خواہاں ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’طلعت مسعود‘‘نےکہاکہ ایران کی مسلح فوج کے سربراہ  میجرجنرل محمد حسین باقری کےد ورہ پاکستان سے  واضح ہوجاتا ہے کہ ایران اورپاکستان دفاعی تعلقات کو نئی سطح  پر لے جانے کے خواہاں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جنرل باقری کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے افغانستان کے موجودہ صورتحال کے بارے میں کہاکہ اس ملک میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان وایران کو  باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت علاقے کو بہت سے سنگین چلینجز کا سامنا ہے ایران اورپاکستان کے درمیان قریبی تعاون ان چلینجز کا مقابلہ کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم ریاستوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون پورے علاقائی عوام کے مفاد میں ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح فوج کے سربراہ محمد جنرل باقری ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف کے گذشتہ برس انجام پانے والے دورہ ایران میں دونوں ملکوں کے درمیان  طے شیدہ معاہدوں پر  عمل درآمد کا جائزہ  ایران اورپاکستان کی عسکری قیادت کے مذاکرات کا ایک موضوع ہونے جارہا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی