ٹرمپ کی صدارت پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہے
ویٹرنز ٹوڈے کے ایڈیٹر:
نیوزنور16 جولائی/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار ویٹرنز ٹوڈے کے ایڈیٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ غاصب صیہونی رژیم کے سب سے بڑے حامی ہیں اوروہ پوری دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہورہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’گورڈن ڈف‘‘نےکہاکہ صدر ٹرمپ غاصب صیہونی رژیم کے سب سے بڑے حامی ہیں اوروہ پوری دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی صدارت شام ،ترکی ،ایران ،یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک کیلئے تباہ کن ثبات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ غاصب صیہونی رژیم کے سب سے بڑے حامی بلکہ فلسطینی قوم کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
دریں اثنا خفیہ امریکی رپورٹوں کے مطابق ماسکو نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی جس کے نتیجے میں ارب پتی کاروباری ٹرمپ صدر منتخب ہوئے تھے ۔
ادھر امریکی ایوان بالا کی انٹلی جنس کمیٹی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرکے ٹرمپ کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
- ۱۸/۰۷/۱۶