عہدہ شکنی،فریب اور مکاری میں امریکہ کا کوئی ثانی نہیں ہے
ایرانی وزیر خارجہ:
نیوزنور16جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تیسرے سال کی مناسبت سے کہاہے کہ جوہری معاہدے کے بعد ثابت ہو گیا کہ امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتاہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ’’ محمد جواد ظریف‘‘ نے کہا کہ ایران کو معلوم تھا کہ امریکہ اپنے وعدوں پر کاربند نہیں رہے گا اور اب امریکہ کے اتحادی بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکہ کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ امریکی اقدامات اور خلاف ورزیوں کے باوجود سفارتی سطح پر کامیابی کے عنوان سے باقی ہے۔
واضح رہے کہ 14 جولائی 2015 کو ایران اور 1+5 کے مابین جوہری معاہدہ طے پایا لیکن امریکہ نے 8 مئی 2018 کو یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے علحیٰدگی کا اعلان کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔
- ۱۸/۰۷/۱۶