آل سعود کا اسرائیلی و امریکی کفار کے ساتھ تعاون اُمت مسلمہ کے ساتھ خیانت و غداری ہے
تحریک مقاومت یمن کے ترجمان:
آل سعود کا اسرائیلی و امریکی کفار کے ساتھ تعاون اُمت مسلمہ کے ساتھ خیانت و غداری ہے
نیوزنور16جولائی/یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے اخراجات ادا کرکے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کررہا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان’’ محمد عبدالسلام‘‘ نے کہا کہ سعودی عرب غزہ پر اسرائیلی بمباری کے اخراجات ادا کرکے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور اسرائیل و امریکہ کے ساتھ تعاون سب پر نمایاں ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ اپنے آپ کو خادمین حرمین شریفین جٹھلانے والے آل سعود امریکی اور اسرائیلی کفار کا ساتھ دے رہے ہیں۔
انصار اللہ کے ترجمان نے مزیدکہا کہ غزہ پر حملہ اُمت مسلمہ پر حملہ ہے۔
- ۱۸/۰۷/۱۶