نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امام خامنہ ای:

نیوزنوریکم مئی/رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمایاہے کہ امریکا آل سعود اور خطے  کےبعض کم خرد حکمرانوں کو ایران کے خلاف مشتعل کرنے میں لگا ہوا ہے  اگر ان میں عقل ہوتی تو کبھی امریکی دھوکے میں نہ آتے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق امام خامنہ ای' نے پیر کے روز یوم مزدور کی مناسبت سے تہران میں مزدوروں اور محنت کشوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں بدترین شکست کا سامنا ۔

آپ نے فرمایا کہ آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشی جنگ کی سازش کررہا ہے لہذا اس جنگ سے نمٹنے کا اصل راستہ ایرانی مصنوعات کی حمایت اور اندرونی وسائل پر انحصار کرنا ہے۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ اغیار کی مدد پر توقع نہیں رکھنی چاہئے حکام کو چاہئے اندرونی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.

انہوں نے  فرمایا کہ امریکہ کی وجہ سے آج خطے میں خون ریزی، تشدد اور عدم استحکام کی صورتحال کا سامناہےمغربی ایشیا سے نکلنے والا ایران نہیں بلکہ امریکہ ہے اور جیسا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں کہا تھا کہ مارو اور بھاگ جاو کا دور ختم ہوچکا ہے۔

سپریم لیڈر نے ایرانی مصنوعات کی نمائش میں اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دباو، پابندیوں اور سامراج قوتوں کی جانب سے مشکلات کے باوجود اس نمائش میں رکھی جانے والی اندرونی مصنوعات اعلی اور معیاری تھیں جس کے لئے ایرانیوں کی محنت اور افرادی قوت کو سلام پیش کرنا چاہئے.

انہوں نے فرمایا کہ ایرانی مصنوعات کی حمایت سے ملک میں بے روزگاری ختم ہوگی اور نوجوان طبقے کے لئے روزگار کے لاتعداد مواقع فراہم ہوں گے.

امام خامنہ ای نے عوام ایرانی سے کہا کہ قومی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات خریدیں اور غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔

امام خامنہ ای نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں بالخصوص خطے میں امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف فوجی دراندازی یا مقابلے کی غلطی کرے تو ایران منہ توڑ جواب دے گا اور انہیں بدترین شکست سے  دوچار ہونا پڑے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی