لبنان میں حکومت کی تشکیل میں سعودی مداخلت سب پر واضح ہے
حزب اللہ لبنان کے سینئر عہدیدار:
نیوزنور14 جولائی :لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سعودی مداخلت سب پر واضح ہوچکی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ نبیل قاووق‘‘نےکہاکہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سعودی مداخلت سب پر واضح ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ،سعودی عرب اوراسرائیل لبنان کو فوجی اوراقتصادی لحاظ سے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے 2006ء کی جنگ میں مقاومت کو کمزو رکرنے کی ناکام کوشش کی ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم امریکہ اورسعودی عرب نے مل کر 2011ء میں شامی تنازعہ ایجاد کرکے مقاومت کو کمزور کرنے کا نیا منصوبہ تیار کیا تاہم شام میں بھی انہیں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ مقاومت نے شام میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرکے سعودی عرب ،اسرائیل اورامریکہ کے پروجیکٹ کو ناکام کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہر گذرتے دن کےساتھ مقاومت کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔