غاصب صیہونی رژیم جنوبی شام کے جولان علاقے کے قریب بفر زون قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی امداد کررہی ہے
مشرق وسطیٰ امور کے لبنانی ماہر :
نیوزنور14 جولائی :مشرق وسطیٰ امور کے ایک لبنانی ماہر نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم جنوبی شام کے جولان علاقے کے قریب بفر زون قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی امداد کررہی ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ’’سعید الصباح‘‘نےکہا کہ غاصب صیہونی رژیم جنوبی شام کے جولان علاقے کے قریب بفر زون قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی امداد کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ تاہم صیہونی رژیم اپنے اس منصوبے میں ناکامی ہوئی اس لئے اب وہ مایوسی اوربوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی تنازعے کے آغاز سے ہی صیہونی رژیم دمشق مخالف تکفیری عناصر کی مالی واسلحہ جاتی حمایت کرتے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے شام میں سرگرم دہشتگردوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انہیں اردن میں امریکی سفارتخانے میں منعقدہ مختلف کانفرنسوں میں دعوت دی جس کے نتیجے میں شام کے بعض سیاستدانوں اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کو ڈر ہے کہ جنوبی شام میں شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی مسلسل کامیابیوں کے نتیجے میں علاقہ جولان پر کہیں دمشق کا کنٹرول نہ ہوجائے۔
ادھرشام کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ درعا کے صدر مقام درعا سٹی کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہےاور شام کے صوبہ درعا کے صدر مقام درعا سٹی میں شامی فوج کی گاڑیوں کے داخل ہوتے ہی یہ شہر دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہوگیایہ درعا شہر پچھلے کئی برسوں سے دہشت گردوں کے قبضے میں تھا - شامی فوج نے شہر کے مرکزی محلے درعا البلدہ میں معروف مسجد کی چھت پر شام کا قومی پرچم لہرادیا۔
واضح رہے کہ مارچ دوہزار گیارہ میں شام میں حکومت کے مخالفین کے احتجاجی مظاہرے اسی شہر سے شروع ہوئے تھے۔