اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی امریکہ وصیہونی رژیم کی سازشیں ترکی کی قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہیں
مشرق وسطیٰ امور کے ترک تجزیہ کار:
نیوزنور14 جولائی :ترکی کے ایک سینئر سیاستدان اورمشرق وسطیٰ امور کے ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی واسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران کی مددکرنا انقرہ کا فرض ہے کیونکہ ایرانی حکومت کا کمزور ہونا ترکی کی قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’دوغوپرناک‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی واسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران کی مددکرنا انقرہ کا فرض ہے کیونکہ ایرانی حکومت کا کمزور ہونا ترکی کی قومی سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم اورشیطان بزرگ امریکہ دہشتگردی ،بدامنی اورفوجی بغاوت کے ذریعے علاقائی ممالک کی حکومتوں کو کمزور کرکے اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورصیہونی رژیم نے حالیہ انتخابات پر اثرانداز ہوکر ترکی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی ۔
انہوں نے کہاکہ ایران عالمی اسلام اورمشرق وسطیٰ کا ایک اہم اور بااثر ملک اورترکی کا برادری ملک ہے عالم اسلام کے اس اہم ترین ملک کے خلاف امریکہ اورصیہونی رژیم کی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے ہمیں تہران کی مدد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے کیونکہ ایک کمزور ایران نہ صرف ترکی بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے نقصان میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے ترکی سمیت دیگر ممالک کو ایرانی تیل نہ خریدنے کا مطالبہ کرناانقرہ کیلئے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ترکی ایک آزاد وخودمختار ملک ہے اوروہ امریکہ کے کہنے پر اسلامی جمہو ریہ ایران کےساتھ اپنے ثقافتی ،سیاسی اور تجارتی تعلقات کبھی ختم نہیں کرےگا۔