نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران ایک مضبوط ابھرتی ہوئی طاقت کا نام ہے

شنبه, ۱۴ جولای ۲۰۱۸، ۱۰:۳۹ ق.ظ


خطیب جمعہ تہران:

نیوزنور14 جولائی :تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ ایران ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور اس کی ترقی کی رفتار کو ہرگز روکا نہیں جاسکتا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد ‘‘نے  امریکی سعودی اور صیہونی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیز رفتار ترقی و پیشرفت کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکا جاسکتا کیونکہ ایران تیزی کے ساتھ ابھرتی ہوئی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سیاسی، دفاعی، سیکورٹی اور سائنسی طاقت غیر معمولی اور مثالی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ یہ طاقت استقامتی محاذ کے قیام اور تسلط پسندانہ نظام کے خلاف محاذ معرکہ آرائی کے میدان میں کامیابی اور دفاع مقدس کے دوران ایرانی جانبازوں کی فداکاریوں اور ایرانی عوام کے صبر و حوصلے کا نتیجہ ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقتصادی ماہرین اور عہدیدار مناسب تدابیر اپنا کر اسلامی جمہوریہ ایران کو ایشیا میں ایک بڑی اقتصادی طاقت اور دنیا کے اقتصادی معاملات میں اہم رول ادا کرنے والے ملک میں تبدیل کردیں گے اور دشمن اپنی اس سازش میں بھی ناکام ہوں گے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی