نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس:

نیوزنور13جولائی / فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت حماس کے سیاسی شعبے کے ایک رکن  نے باور کرایا ہے کہ ان کی جماعت ’صدی کی ڈیل‘ نام کی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ‘ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ مصرسمیت کسی بھی عرب ملک میں فلسطینیوں کی موجودگی کی کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی عوام پر پابندیوں میں نرمی کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جائے گی۔

حماس اور مصری حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے الزھار نے کہا کہ مصر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے لیے کوشاں ہے۔ ہم سہولیات کے عوض اپنی سرزمین کی ایک اینچ سے بھی دست بردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خلیجی عرب ممالک قضیہ فلسطین کی قیمت پر صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ خلیجی ممالک کے ایسے کسی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا جو فلسطینی قوم کے لیے المناک ثابت ہو۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی