نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر:

نیوزنور13جولائی /بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے روسی صدر سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران اور روس کے مستحکم تعلقات مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس میں صدر ولادیمیرپوتن سے ملاقات اور انہیں رہبرانقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے پیغامات پہنچانے کے بعد روسی صدر کے ساتھ اپنے مذاکرات کی تفصیلات بیان کیں۔

 انہوں نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے دونوں ملکوں کے درمیان تیل کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے اور ایران کے تیل اور گیس کے میدان میں پچاس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری میں اضافے پر تاکید کی ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران کے تیل اور گیس کے میدان میں روسی صدر کی جانب سے پچاس ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے اعلان سے وہ خلا بہت بہتر انداز میں پر ہوجائےگا جو مغربی کمپنیوں کے چلے جانے کے بعد پیدا ہوا تھا۔

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے علاقائی سطح پر ایران اور روس کے تعاون کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے مشترکہ دشمنوں کے پروپیگنڈے کے برخلاف روسی صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ دونوں ممالک شام میں اور علاقائی سطح پر اپنا تعاون جاری رکھیں اور دونوں ہی ممالک عراق اور شام کی قانونی حکومتوں کی حمایت اور ان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا دفاع کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شام سے متعلق ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس جلد ہی تہران میں منعقد ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی