امارات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے
پنجشنبه, ۱۲ جولای ۲۰۱۸، ۰۳:۴۳ ب.ظ
ایمنسٹی انٹرنیشنل :
نیوزنور12 جولائی/ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق امارات میں خفیہ قید خانےموجود ہیں جہاں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں کہا کہ اماراتی فورسز ان قید خانوں میں یمنی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔