ہم عراق میں نیٹو افواج کی موجودگی کے خلاف ہیں
عصائب اہل الحق:
نیوزنور12 جولائی/ عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق نے کہا ہے کہ عراق کو غیر ملکی افواج کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے اورہم ملک میں نیٹو افواج کی ہر قسم کی موجودگی کے خلاف ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی کےساتھ انٹرویو میں عصائب اہل الحق کے ترجمان ’’نعیم العبودی‘‘نےکہاکہ عراق کو غیر ملکی افواج کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے اورہم ملک میں نیٹو افواج کی ہر قسم کی موجودگی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عراقی سرزمین پر کسی بھی ملک کی فوج کی تعیناتی پارلیمنٹ کی اجازت سے انجام پانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم عراق کی سرزمین پر غیر ملکی مسلح افواج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسطرح کی فوجی موجودگی عراقی کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے ہمیں غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہماری فوج، پولیس اورعوامی رضاکارفورسز کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔