سعودی میڈیا اسرائیل کا ترجمان ہے
فلسطینی نیشنل پریس:
نیوزنور12 جولائی/ فلسطین قومی میڈیا سیل نے سعودی نیوز چینل العربیہ کو اسرائیل کا ترجمان قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی میڈیا مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی ترجمانی کے بجائے فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام اور غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین قومی میڈیا سیل نے سعودی نیوز چینل العربیہ کو اسرائیل کا ترجمان قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی میڈیا مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی ترجمانی کے بجائے فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام اور غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اسرائیل کی حمایت کررہا ہے۔
فلسطین نیشنل پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ العربیہ مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی ترجمانی کے بجائے فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام اور غاصبانہ قبضے کے حوالے سے اسرائیل کی ترجمانی کررہا ہے۔
خیال رہے کہ العربیہ پر نشر کی جانے والی ایک دستاویزی فلم’نکبۃ الیہود‘ پرعرب ممالک بالخصوص فلسطینی حلقوں کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہےاور اس دستاویزی فلم میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہودیوں کو قتل عام کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں فلسطین میں قومی وطن قائم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔