امریکہ عراق سے فوری نکل جائے
حزب اللہ عراق: نیوزنور 08 مئی /حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
امریکہ عراق میں دہشتگردی کے خلاف اپنے مشن مکمل کرنے کا بیان جاری کرکے عراقی قوم
کو فریب دینے کی کوشش کررہا ہے اورحقیقت میں امریکہ کی ہزاروں فوجیں ابھی بھی عراق
میں موجود ہیں اور سرحدی علاقوں میں
دہشتگرد گروہوں کی تربیت کررہے ہیں۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی
مقاومتی تحریک حزب اللہ نے بیان میں کہاکہ امریکہ عراق میں دہشتگردی کے
خلاف اپنے مشن مکمل کرنے کا بیان جاری کرکے عراقی قوم کو فریب دینے کی کوشش کررہا
ہے اورحقیقت میں امریکہ کی ہزاروں فوجیں ابھی بھی عراق میں موجود ہیں اور سرحدی
علاقوں میں دہشتگرد گروہوں کی تربیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ
اسطرح کے بیانات جاری کرکے اپنے تخریبی کردار کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے حقیقت
میں شام سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں امریکہ مسلسل بغداد مخالف عناصر کی حمایت کررہا
ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ
ابھی بھی علاقے کے خلاف خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عراق میں دہشتگردی کے خلاف امریکہ اوراسکے
اتحادیوں کا کردار شرمناک رہا ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری سرزمین سے امریکہ کی فوجیں فلفور نکل جائیں ۔