نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جامع الازہر :

فلسطین کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحانہ پالیسی نا قابل قبول ہے

نیوزنور11 جولائی/مصر کی مشہور الازہر یونیورسٹی نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے مظالم کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کی حمایت میں اُٹھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق جامع الازہر نے اپنے بیان میں کہاکہ صیہونی رژیم کی جارحانہ کاروائیاں فلسطینیوں کو بے گھر کرنا  اورانہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنا کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے ۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ صیہونی رژیم کے اقدامات تمام بین الاقوامی معاہدوں اورکنویشنوں کی خلاف ورزی ہے ۔

بیان میں کہاگیا ہےکہ تاریخی فلسطینی سرزمین پر سبھی یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم کی فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کاروائیاں ایک نیا نکبہ ہے ۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کریں ۔

فلسطین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی