عراق میں وہابی دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں
چهارشنبه, ۱۱ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۵۰ ب.ظ
عراقی وزیر اعظم :
نیوزنور11جولائی/عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق میں وہابی د ہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم ’’حیدر العبادی‘‘ نے کہا کہ عراق میں وہابی د ہشتگردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
عراقی وزیر اعظم نے کرکوک کےاطراف میں داعش کے باقی ماندہ عناصر کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے شہداء کا وہابی دہشتگردوں سے ضرور انتقام لیں گے۔
العبادی نےمزید کہا کہ شام میں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کی موجودگی ابھی بھی عراق کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔