جنوبی کوریا ایرانی تیل پر انحصار کرتا ہے
کوریائی ماہر اقتصادیات :
نیوزنور11جولائی/جنوبی کوریا کے توانائی معاشی انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی تیل پر انحصار کرتا ہے تاہم ایران اور چین پر حالیہ امریکی دباؤ سے جنوبی کوریا بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کوریائی تجزیہ کار ’’لی دا سوک‘‘ نے جاپان ٹو ڈے اخبار کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا کہ جنوبی کوریا بڑی شدت سے ایران سمیت دوسرے ممالک سے تیل کی درآمدات سے وابستہ ہے لہذا اقتصادی کشیدگی سے کوریا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل پر پابندیاں لگانے سے متعلق ٹرمپ کی دھکمیاں اور چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی جنگ سے صورتحال مزید کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
جنوبی کوریائی انسٹی ٹیوٹ کے ماہر ماور معاشیات نے مزید کہا کہ کوریا کی معیشت تجارتی سرگرمیوں سے وابستہ ہے لہذا امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے متعلق خبروں سے کوریا کو شدید تشویش ہے۔
واضح ر ہے کہ جنوبی کوریا نے رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران سے تقریبا دو لاکھ 96 ہزات بیرل خام تیل درآمد کی جبکہ کوریا، چین اور بھارت کے بعد ایران سے تیل خریدنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔