مغرور طاقتوں کےسامنے نہ جھکنا بلکہ انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ ہے
معروف امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور11 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر وسابق سی آئی اے عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لیبیا یا عراق کی طرح کوئی کمزور ملک نہیں بلکہ ایک عظیم عالمی طاقت ہے اور مغرور طاقتوں کےسامنے سرخم نہ ہونا ایرانی قوم کی تاریخ ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’فلپ گرالڈی‘‘نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران لیبیا یا عراق کی طرح کوئی کمزور ملک نہیں بلکہ ایک عظیم عالمی طاقت ہے اور مغرور طاقتوں کےسامنے سرخم نہ ہونا ایرانی قوم کی تاریخ ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں ٹرمپ کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ واضح ہے کہ صیہونی وسعودی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کے امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کیلئے اورحکومت کی تبدیلی کیلئے تہران پر دباؤڈالنے کی کوشش کررہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے خصوصی وکیل روڈی جولانی کہ جنہوں نے گذشتہ ہفتے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے فرانس میں سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہاتھاکہ امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں ہے کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ تہران حکومت کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ اوران کے مشیر ایران مخالف مؤقف اپنا کر ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کررہے ہیں ان کی اس پالیسیوں سے ایرانی حکومت مزید مضبوط اور ایرانی قوم میں اتحاد مزید مضبوط ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ وائٹ ہاوس ظاہر طورپر اس حقیقت کو نظرانداز کررہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق یا لیبیا نہیں ہے بلکہ عالمی اسلام کا ایک طاقتور ترین ملک ہے جس نے کبھی بھی مغربی دھونس اوردھمکیوں کو قبول نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ وائٹ ہاوس اور ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر اس وقت صیہونی لابی اورسعودی واماراتی وہابی رژیموں کا مکمل کنٹرول ہے ۔
- ۱۸/۰۷/۱۱