نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سوڈانی اخبار:

نیوزنور11 جولائی/سوڈان کے ایک معروف اخبار نے لکھا ہےکہ واشنگٹن انتظامیہ یمن میں آل سعود کے جنگی اتحاد کے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے  ایران ،یورپ ،چین اورہمسایہ لاطینی امریکی ریاستوں کےساتھ  تنازعات ایجاد کررہے ہیں ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عربی  زبان میں شائع ہونے والے سوڈانی روزنامہ’’  الیوم ‘‘نے لکھا کہ واشنگٹن انتظامیہ یمن میں آل سعود کے جنگی اتحاد کے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے  ایران ،یورپ ،چین اورہمسایہ لاطینی امریکی ریاستوں کےساتھ  تنازعات ایجاد کررہے ہیں ۔

اخبار نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  کو تیل کی فروخت سے روکنے کی دھمکی  چین ،یورپ کے خلاف امریکہ کی اقتصادی جنگ اوروینزویلا کے خلاف عسکری کاروائی کرنے کے امریکی حکام کے بیانات  کا مقصد یمن میں سعودی جنگی اتحاد کے وحشیانہ جرائم  پر پردہ ڈالنا ہے۔

روزنامہ نے لکھا کہ جارحین یمنی عوام کو گھٹنوں پر لانے اوران کے خلاف کامیاب ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ یہ باور کرایا جاسکے کہ سعودی و اماراتی ولی عہد  اپنے منصوبوں میں کامیاب ہیں۔

ادھرتحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن پر جارحیت امریکی فیصلہ تھا کہ جو واشنگٹن میں کیا گیا اور اس بحران کے حل کے لیے امریکہ کی حالیہ کوششیں لاحاصل اور وقت گزرنے کے بعد کیا جانے والا اقدام ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر امریکہ نہ ہوتا تو سعودی عرب میں یمن پر حملہ کرنے کی جراءت نہیں تھی اورسعودی عرب پہلے سے ہاری ہوئی جنگ میں کودا ہے اور اس نے خود کو ہلاکت میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی