بحرینی حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ناساز طبیعت کی ذمہ دار ہے
اعلیٰ ایرانی عہدیدار:
نیوزنور10 جولائی/ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ناساز طبیعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی خراب صحت کی ذمہ دار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان ‘‘نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ناساز طبیعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی خراب صحت کی ذمہ دار ہے۔
آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرکے جون 2016ء سے اپنے گھر میں نظربند کیا ہوا ہے اوروہ اس وقت سے لیکر اب تک گھر میں سخت سیکورٹی حصار میں نظربند ہیں۔
بحرین میں انسانی حقوق تنظیموں نے حال ہی میں کہاتھا کہ آل خلیفہ کے اقدام کی وجہ سے ڈاکٹروں کیلئے ان کے علاج ومعالجہ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ادھر منامہ سے موصلہ رپورٹوں کے مطابق نظربندی کے دوران آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حالت مزید بگڑنے کے بعد آل خلیفہ رژیم نے ڈاکٹروں کے کہنے پر علاج ومعالجہ کیلئے انہیں بیرون ملک میں جانے کی اجازت دی ہے۔