امریکہ اور مغربی ممالک سیاسی عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ
شامی صدر:
نیوزنور10جولائی/شام کےصدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک شام میں سیاسی عمل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن ہے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’ بشارالاسد ‘‘نے وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی عمل کی راہ میں مغربی ممالک سب سے بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی قومی سطح کا فیصلہ اسی صورت میں ہوگا جب شام کے سبھی گروہ کسی ایک نکتے پر متفق ہوجائیں گے۔
موصوف صدر نے کہا کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق صرف شامی عوام کو ہےاورقومی سطح پر کوئی بھی فیصلہ اسی وقت ممکن ہوگا جب شام کے سبھی گروہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
شام کے صدر نے کہا کہ اس وقت حکومت کی بنیادی ترجیح ملک کی تعمیر نو اور ملک کے سبھی علاقوں کی مکمل آزادی تک دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔
بشارالاسد نےمزید زور دے کر کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانا اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانا بھی ہماری اہم ترجیحات میں ہیں لیکن مغربی ممالک اور امریکہ اس میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۱۰