فرانس کی شام مخالف پالیسیاں شرمناک ہیں
فرانسیسی قانون ساز:
نیوزنور10 جولائی/فرانس کی یوپی آر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ موجودہ پیرس حکومت نے شام کے تئیں جو مؤقف اپنایا ہوا ہے وہ فرانس کے آئین کے منافی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کےساتھ گفتگو میں ’’فرانکوسس ایلی نیو‘‘نے کہاکہ شام کے تئیں جو مؤقف اپنایا ہوا ہے وہ فرانس کے آئین کے منافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت مشرق وسطیٰ علاقے خاص کر شام کے حوالے سے 2011ء سے فرانسیسی حکومت کی پالیسیوں کی مخالف رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام کے داخلی معاملات میں فرانسیسی حکومت کی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے پیرس حکومت پر زوردیا کہ وہ شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام کرے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔