مغربی سامراج ایران کے اسلامی انقلاب کے معنوی اورسیاسی نفوذ سے خوفزدہ ہے
ممتاز بحرینی شیعہ عالم دین:
نیوزنور10 جولائی/بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ عالمی مغرورطاقتیں ایرانی اسلامی انقلاب اور مقاومتی محور کی بڑھتی طاقت اورمقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حجت الاسلام الموسوی ‘‘نےکہاکہ عالمی مغرورطاقتیں ایرانی اسلامی انقلاب اور مقاومتی محور کی بڑھتی طاقت اورمقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی سامراج پر ایرانی اسلامی انقلاب کے اخلاقی اورمعنوی نفوذ سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی اسلامی انقلاب دنیابھر کی مسلمانوں کی بیداری اور مغرورعالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کا ماڈل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ جیسی اسلامی تحریک مقاومت سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں اور صیہونی رژیم کو ذلت آمیز شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بحرین میں آل خلیفہ کی کٹھ پتلی حکومت کے ہاتھوں عوام پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اورنہتے بحرینوں کے خلاف ٹارچر اوروحشیانہ کریک ڈاؤن آل خلیفہ شاہی خاندان کی پالیسی کا حصہ ہے ۔
- ۱۸/۰۷/۱۰