نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی سنیٹئر:

نیوزنور08مئی/امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک  سینٹئرنے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علحٰیدگی  ٹرمپ کی ایک بڑی غلطی ہو گی جس سےامریکی ساکھ متاثر ہو جائے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے   سینٹئر’’ایڈورڈ مارکی‘‘نے واشنگٹن میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علحٰیدگی  ٹرمپ کی ایک بڑی غلطی ہو گی جس سےامریکی ساکھ متاثر ہو جائے گی۔

انہوں  نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے آئندہ فیصلے کو شمالی کوریائی اور امریکی حکام کے مستقبل مذاکرات کے نتائج کے تعین کرنے میں ایک اہم عنصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا خواہاں ہے تو انہیں عالمی جوہری معاہدے سے نہیں نکلنا چاہیے۔

انہوں نے آئندہ دنوں میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کے آخری فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل کو سفارتکاری اور باہمی مذارکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ بارہ مئی کو ڈونالڈ ٹرمپ ایران  جوہری معاہدے سے باہر نکلنے اور اس پر کاربند رہنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اعلٰی حکام نے اپنے وعدوں کے قائم رہنے پر اتفاق کئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی