اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت علاقے میں امن واستحکام کی برقراری کی ضمانت ہے
مشرق وسطیٰ امور کے ترک تجزیہ کار:
نیوزنور10 جولائی/مشرق وسطیٰ امور کی ایک ترک تجزیہ کار اورقفکاز میڈیا سینٹر کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ بعض ممالک خاص طورپر امریکہ اوراسرائیل کی عالمی اسلام کے سب سے طاقتور اور اہم ملک ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں علاقے میں عدم توازن اور دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بنیں گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نوریوا‘‘نےمقامی میڈیا کےساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ بعض ممالک خاص طورپر امریکہ اوراسرائیل کی عالمی اسلام کے سب سے طاقتور اور اہم ملک ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں علاقے میں عدم توازن اور دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بنیں گی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اوراسرائیل وسعودی عرب نے جو مؤقف اختیار کررکھا ہے پورے علاقے کیلئے اس کے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں بعض ممالک ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرکے اس ملک کے امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورصیہونی رژیم کی طرف سے ایران مخالف عناصر خاص کر ایم کے او دہشتگرد گروہ کو مسلسل حمایت کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے عراق اورلیبیا جیسے امن واستحکام کو درہم برہم کیا ہوا ہے تاہم ایران ان ممالک جیسا نہیں ہے بلکہ عالم اسلام میں ایک عظیم قوت کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے امریکہ کی سازشیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی امریکہ وصیہونی رژیم کی کوششیں مشرق وسطیٰ میں مزید تشدد وخونریزی کا باعث بنیں گی۔
انہوں نے کہاکہ ا مریکہ اورصیہونی رژیم علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے خوفزدہ ہیں اس لئے وہ بیرونی ممالک میں ایرانی حکومت کے مخالفین کی ہمہ گیر حمایت کررہے ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۱۰