ایران ہمارا دیانت دار اور مخلص دوست ہے
عراقی وزیر دفاع:
نیوزنور09جولائی/عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارے ساتھ اپنی دیانت داری، محبت اور مخلص نیت کو ثابت کرچکا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر دفاع’’عرفان الحیالی‘‘نے آئندہ چہلم امام حسین (ع) کے مارچ سے متعلق ایران اور عراقی کی دفاعی اور سیکورٹی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا دیانت دار اور مخلص دوست ہے۔
عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں عراقی قوم اور حکومت کا ساتھ دیا ہے اور یقینا ایران ہمار بھروسہ دار دوست ملک ہے اور اسی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات آئے روز بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے آئندہ چہلم مارچ کے حوالے سے بہتر انتظامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علہیم السلام کے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض اور فخر کی بات ہے۔
عراقی وزیر داخلہ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے سے چہلم مارچ کو بہتر انداز میں منعقد کرانے میں مدد ملے گی۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ مارچ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد شریک تھے جن میں سے 20 لاکھ ایرانی زائر تھے۔
واضح رہے کہ سالانہ 40 لاکھ ایرانی زائر عراق کا سفر کرتے ہیں جبکہ تقریبا 27 لاکھ عراقی زائر بھی ایران کا سفر کرتے ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۰۹