یمن پر حوثیوں کی حکومت اسرائیل کی نگاہ میں امریکی نظام کی شکست ہے
اسرائیلی اخبار:
نیوزنور09جولائی/ایک اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ صنعا اور یمن کے دیگر شہروں پر حوثیوں کا تسلط اسرائیل کی نگاہ میں سعودی امریکی نظام کی شکست اور ایران کہ جواسرائیل کا سخت ترین دشمن ہے کی پشتپناہی میں ایک نئے نظام کا قیام ہےجوکہ کسی بھی صورت میں اسرائیل کے نفع میں نہیں ہے کہ ایران ابنائے باب المندب پر اپنا کنٹرول حاصل کر لے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خبار’’خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ‘‘نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ میں صہیونی ریاست کا کردار امکانات کے مرحلے سے گزر چکا ہے یہ بات یقینی ہے کہ صہیونی ریاست ۱۹۶۰ کی دہائی سے اب تک یمن میں مداخلت کر رہی ہےبرطانوی اور امریکی دستاویزات جو خفیہ ذرائع سے سامنے آئی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ صہیونیوں کا یمن کے لیے ایک طویل المدۃ منصوبہ تھا جو کبھی یمن سے یہودیوں کو اسرائیل منتقل کر کے، کبھی یمن میں اپنے جاسوس چھوڑ کر اور کبھی اپنے آلہ کار سعودیہ کے ذریعے نیابتی جنگ کی صورت میں عملی جامہ پہنا رہا ہےکیونکہ یمن کے سکیورٹی ادارے نے صوبہ ذمار سے کچھ عرصہ قبل ۱۷ افراد پر مشتمل ایک جاسوسی ٹولہ گرفتار کیا جس کے افراد کا تعلق صومالیہ اور ایتھوپیا سے تھا اس ٹولے سے ہاتھ لگی سی ڈیوں اور دیگر معلومات سے پتا چلا کہ وہ صہیونی ریاست کی طرف سے اس ملک میں جاسوسی پر مامور تھے سی ڈیوں میں یمن کے مختلف اہم مراکز اور سیکورٹی اداروں کی معلومات ضبط کی ہوئی تھیں۔
اخبار لکھتا ہے کہ اس سے قبل بھی یمنی فورس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق اسرائیل سے تھا ۲۰۰۹ میں یمن کی عدالت نے اس ملک کے ایک شہری کو صہیونی ریاست کے لیے جاسوسی کے جرم میں پھانسی کا حکم دیا جبکہ دیگر دو افراد کو جیل میں بند کیاجبکہ ستمبر ۲۰۱۲ میں ایک اسرائیلی شہری کو یمن سے گرفتار کیا گیا یہ شخص موساد کے لیے کام کیا کرتا تھا اور یمن میں ایک جاسوسی چینل کو چلا رہا تھااوراس کے دو نام تھےعلی عبد اللہ الحمیمی السیاغی اور دوسراابراھام درعی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ صہیونی جاسوس ہے اور یمن سے بچوں کی اسرائیل اسمگلنگ کرتا ہے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ یہ بچے اسرائیل میں موساد کے ذریعے ٹریننگ حاصل کرتے ہیں اور اس کے بعد اسرائیل کے لیے کام کرتے ہیں یعنی انہیں یمن یا کسی دوسرے اسلامی ملک میں بھیج دیا جاتا ہے اور وہاں وہ اسلامی حکومتوں اور اداروں میں اپنا نفوذ پیدا کرتے ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۰۹