کیوبا شام پر مغرب کی مسلط کردہ تکفیری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دمشق حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے
کیوبیا:
نیوزنور 09 جولائی/کیوبا کی کیمونسٹی پارٹی کی کمیٹی براہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی پیروزیوں کی سراہنا کرتے ہوئے دمشق اور ہواناکے درمیان تمام میدانوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی تاکید کی ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر صحت نظار یزگینے کےساتھ دارالحکومت ہوانا میں ملاقات کے دوران ’’رومن بالاگیور‘‘ نے دہشتگردی کے خلاف شامی فوج اوراسکے اتحادیوں کی پیروزیوں کی سراہنا کرتے ہوئے دمشق اور ہوانہ کے درمیان تمام میدانوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے مغرب کی طرف سے شام پر مسلط کردہ دہشتگردی کے خلاف اس عرب ممالک کی عوام کی استقامت کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ دشمنوں کے خلاف دمشق اوراسکے اتحادیوں کی حتمی فتح یقینی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کیوبا دہشتگردی کے خلاف شامی حکومت کی جنگ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کیوبا کی عوام کے خلاف امریکی حرزہ سرایوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کیوبا کی عوام کے مضبوط عزم وارادوں نے شیطان بزرگ امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کیوبا کے عوام کے خلاف بھی امریکہ نے اپنی حرزہ سرایاں ترک نہیں کی ہیں۔