اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکی بالادستی اور غنڈہ گردی کو ہرگز قبول نہیں کرےگا
حسین موسویان:
نیوزنور 09 جولائی/عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر وسابق مذاکرات کار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حسین موساویان‘‘نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگا۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی پابندیوں سے ایران کو اگرچہ نقصان پہنچنے والا ہے تاہم تہران امریکہ کی مداخلت پسندانہ اور طاقت کے استعمال پر مبنی دشمنیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرےگا۔
انہوں نے خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے سے امریکی الزامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن جامع مشترکہ ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرتا تو علاقائی معاملات پر ایران کےساتھ بات چیت کی توقع کی جاسکتی تھی۔
انہوں نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے خلاف امریکہ واسرائیل اوردیگر علاقائی رجعتی حکومتوں کی پروپیگنڈہ مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی فوجی طاقت دفاعی نوعیت کی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اپنی سرحدوں سے باہر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی اوپشن نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے علاقائی ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک اور ایران ،سعودی عرب ،ترکی ،مصر اور عراق جیسی علاقائی طاقتوں کے درمیان تعاون سے علاقائی امن واستحکام ممکن ہے۔
- ۱۸/۰۷/۰۹