صیہونی رژیم نے سعودی عرب کو ممنوع ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے
مجتہد نامی سعودی تجزیہ کار:
نیوزنور07 جولائی/آل سعود کے خفیہ رازوں کو فاش کرنے والے ٹوئٹر پر سرگرم مجتہد نامی معروف سیاسی تجزیہ کار،سیاسی وسماجی کارکن نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی صیہونی رژیم نے سعودی عرب کو ممنوع ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آل سعودکے خفیہ رازوں کو فاش کرنے والے ٹوئٹر پر سرگرم مجتہد نامی معروف سیاسی تجزیہ کار، سیاسی وسماجی کارکن نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی صیہونی رژیم نے سعودی عرب کو ممنوع ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ صیہونی رژیم نے اسرائیل کو یمن جنگ میں استعمال کیلئے ممنوع ہتھیاروں اورمیزائیلوں کی ایک بڑی کھیپ فراہم کی ہے ۔
اسے قبل الخلیج روزنامہ نے مجتہد کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسرائیل سعودی عرب کو یمن جنگ میں براہ راست امداد فراہم کررہا ہے اوررژیم نے ریاض کو مختلف اقسام کے ہتھیار فراہم کئے ہیں۔
سعودی عرب پر یمنی عوام کے خلاف ممنوع ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات کوئی نیا مسئلہ نہیں یمن جنگ کے آغاز سے ہی آل سعود رژیم اوراسکے اتحادی یمن پر کلسٹر اورفاسفورس بموں سے حملے کرتے آرہے ہیں ۔
ایک مشہور اسرائیلی روزنامہ ماریو نے حال ہی میں ریاض اورتلب ابیب کےد رمیان گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب سعودی حکومت اورصیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو منظر عام پر لانے کا وقت آگیا ہے۔
روزنامہ نے صیہونی حکومت کو خفیہ حامی ومددگار قراردیتے ہوئے لکھا تھا کہ صیہونی حکام کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی خفیہ ملاقاتوں کو چھپانا نہیں چاہئے۔