سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات نے علاقے میں اسلامی مقاومت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے
لیبیا کے مفتی اعظم:
نیوزنور07 جولائی/لیبیا کے مفتی اعظم نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی اسلام مخالف پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقے میں اسلامی مقاومت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دونوں ممالک کی ڈکٹیٹر حکومتیں مسلمانوں کی اولین دشمن صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’صادق الگریانی‘‘نے ایک بیان میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی اسلام مخالف پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقے میں اسلامی مقاومت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور دونوں ممالک کی ڈکٹیٹر حکومتیں مسلمانوں کی اولین دشمن صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات جیسی علاقائی حکومتیں صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے میں مصروف اور مغرب کے احکامات پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ممالک کی طرف سے فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت کو دہشتگرد قراردینا اور صیہونی رژیم کے ساتھ ان کے خفیہ تعلقات سے ان کی اسلام دشمن پالیسیاں واضح ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم گذشتہ چار سالوں سے یمنی عوام کا قتل عام کررہی ہے اور انہیں خوراک اورادویات سے محروم رکھ کر اُن کو جھکانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ،سعودی عرب اورصیہونی رژیم کی اسلام دشمن پالیسیوں کا مقصد علاقائی ممالک کو کمزور کرنا ہے۔