جنوبی شام میں امریکہ ،اسرائیل اورسعودیہ کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کےچیرمین:
نیوزنور07 جولائی/لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیرمین نے شام کے جنوب میں رونما ہونےو الے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں امریکہ ،صیہونی رژیم ،سعودی عرب اوران کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’علی داموش ‘‘نے شام کے جنوب میں رونما ہونےو الے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں امریکہ ،صیہونی رژیم ،سعودی عرب اوران کے اتحادیوں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی محور کے خلاف امریکہ ،صیہونی رژیم اورسعودی عرب کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی۔
انہوں نے جنوبی شام کی موجودہ پیشرفت کو صیہونی رژیم کیلئے ایک بڑا صدمہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نےمذکورہ علاقے میں اپنی اوراپنے پراکسی دہشتگردوں کی شکست کو تسلیم کیا ہے۔
علی داموش نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے اس بیان کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان 1974 ء کا معاہدہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان شام اوراسکے اتحادیوں کے خلاف اس قابض رژیم کی شکست کا اعتراف ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔