امریکہ شام سے فوری نکل جائے
امریکی تحقیقاتی صحافی:
نیوزنور07 جولائی/ایک امریکی تحقیقاتی صحافی عرب جمہوریہ شام سے امریکی افواج کے فوری طورپر نکلنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس ملک میں اقوام متحدہ کی منڈیٹ اوردمشق حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی فوجی موجودگی کو غیر قانونی طورپر برقراررکھے ہوئے ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ٹونی گونسلنگ‘‘نے عرب جمہوریہ شام سے امریکی افواج کے فوری طورپر نکلنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس ملک میں اقوام متحدہ کی منڈیٹ اوردمشق حکومت کی اجازت کے بغیر اپنی فوجی موجودگی کو غیر قانونی طورپر برقراررکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکی غیرقانونی موجودگی خود امریکی آئین اورامریکہ کے قومی مفادات کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے پاس شام سے نکلنے کا اب بہترین موقعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں امریکی موجودگی دہشتگردی کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے ۔
ادھر شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اسی طرح کے بیان میں کہاکہ واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ عرب جمہوریہ شام سے اپنے مسلح افواج کے دستوں کو واپس بلائے کیونکہ شام میں امریکی فوجی موجود گی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے بارے میں واشنگٹن کی بہانے بازیاں ناقابل قبول ہیں۔
روسی صدر کے مشیر نے کہاکہ شامی فوج اوراسکے اتحادیوں نے دہشتگردوں کو ختم کرکے ملک کے اکثر علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لہذا دہشتگردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کی قیادت کے بہانے امریکی افواج کی شام میں موجودگی بلاجواز اورغیر قانونی ہے۔
- ۱۸/۰۷/۰۷