نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

حزب اللہ کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے

سه شنبه, ۸ می ۲۰۱۸، ۱۱:۳۶ ق.ظ


سید نامقاومت  سید حسن نصراللہ :

نیوزنور08مئی/حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کو سبھی لبنانیوں کی ایک بڑی قومی کامیابی قراردیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں نوسال کے بعد عام انتخابات اور ان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی شاندار فتح کے بعد سید نا مقاومت’’ سید حسن نصراللہ‘‘ نے عوام سے اپنے خطاب میں کہاکہ انتخابات کا انعقاد ہی اپنے آپ میں لبنانی عوام ، لبنان کے صدر اور حکومت کے لئے ایک بڑی قومی کامیابی ہے۔

 انہوں نے لبنان میں امن وامان کی صورتحال کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ایک ہی دن میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کی الیکشن کے روز لبنان میں موجودگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دنیا کی نگاہیں لبنان کے عام انتخابات پر مرکوز تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں استقامتی محاذ اور اس کے اتحادیوں کے ممبران کی موجودگی انتخابی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد دے سکتی ہے اور یہ حزب اللہ اور استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی ہے۔

موصوف سر براہ نے کہا کہ انتخابات کے عام رجحان سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ حاصل ہوگئی ہیں اور انتخابی نتائج استقامتی تحریک کے لئے ایک بڑی سیاسی اور معنوی کامیابی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں جنوبی لبنان کے علاقوں بعلبک اور ھرمل میں جو حزب اللہ کا گڑھ ہیں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور حزب اللہ کے حامیوں اور طرفداروں نے وسیع پیمانے پرووٹنگ میں حصہ لیا۔

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج ان لوگوں کے لئے مناسب جواب ہیں جو یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ حزب اللہ کی مقبولیت عوام میں کم ہوگئی ہے۔

لبنان

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی