نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یمنی وزیر دفاع:

 نیوزنور07جولائی/یمن کے وزیر دفاع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے مغربی ساحل کو جارح فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع’’ میجر جنرل محمد ناصر العاطفی‘‘ نے کہا کہ جارح دشمنوں کو عنقریب حیرت انگیز واقعات کا مشاہدہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یمنی عوام کے مقابلے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر سعودی اتحادیوں کے تکبر و گھمنڈ پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن یمنی عوام کی استقامت کو زیر نہیں کر سکتایمن کی آزادی و استقامت کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

دوسری جانب یمنی فوج کے ایک کمانڈر بریگیڈیر عابد بن محمد الثوار نے یمن کے تیل سے مالامال علاقے البریقہ میں متحدہ عرب امارات کے جارح فوجیوں کےخلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا  کہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کا ہر مرکز و ٹھکانہ ہمارے حملے کی زد میں ہے اور جارحیت کا سلسلہ تیز کئے جانے پر ہماری جوابی کارروائیوں کا عمل نہایت وسیع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ البریقہ میں یمنی فوج کی جانب سے انجام پانے والی کارروائی اپنی نوعیت کی مثالی کارروائی ہے جس میں فضائیہ اور یمنی فوج کے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کی جارح فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور نتیجے میں جارح دشمن کو نہایت جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر نے کہا کہ دشمن ملکوں کے تمام سیاسی، اقتصادی، فوجی اور توانائی کے مراکز ہمارے جائز و برحق قانونی اہداف میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ریاض، طائف، خمیس، مشیط اور اسی طرح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بہت سے شہر ہمارے میزائلوں کا ہدف بن چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کے لئے تیرہ جون سے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا ہے جبکہ یہ بندرگاہ یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے واحد اصلی راہ ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حالیہ دنوں کے دوران دفاعی اور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے الحدیدہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دشمنوں کے سیکڑوں فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی