دہشتگردوں کے حامی سلامتی کونسل میں ذلت آمیز شکست سے دو چار
رپورٹ:
نیوزنور07جولائی/روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشتگردوں کے حامی ممالک کےجنوب مغربی شام کے بارے میں بیان کی منظوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے بند کمرے میں جنوب مغربی شام کی صورتحال کے بارے میں بلائے گئے اجلاس میںروس نے دہشتگردوں کے حامی ممالک کےجنوب مغربی شام کے بارے میں بیان کی منظوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی اور جنوب مغربی شام کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کلین اپ پر دہشتگردوں کے حامی یورپی ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بائیس جون سے آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا ہے جس کے دوران پچاس سے زائد شہروں اور علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ شامی فوج نے شام اردن سرحد کے قریب واقع علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں دہشتگردوں کی شکست پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔