نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج:

نیوزنور07جولائی/یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ اقتصادی تعاون کی بحالی کے طریقہ کو نافذ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے دسویں اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’’فیڈریکا موگرینی‘‘نے جوہری معاہدے کر برقرار رکھنے اور ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ اقتصادی تعاون کی بحالی کے طریقہ کو نافذ کرنا ہوگا۔

 یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں امریکی علحٰیدگی سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ تمام فریقوں نے بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرکا ءنے ایران سے متعلق جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کی گیارہویں رپورٹ کا بھی خیرمقدم کیا جس میں ایک بار پھر ایران کی مثبت کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

فیڈ ریکا موگرنی نے مزید کہا کہ  جوہری معاہدے کے باقی ماندہ فریقوں نےاس معاہدے کے مکمل نفاذ کے لئے ایران مخالف پابندیوں کے مکمل خاتمے پر زور دیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی