نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایمنسٹی انٹرنیشنل:

نیوزنور06جولائی/انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اپنی ایک جاری کردہ  رپورٹ میں کہا ہے کہ  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن کی جنگ میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’’ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں خلیجی عرب ممالک یمن کی جنگ میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں فرانس کی طرف سے اسلحہ کی فروخت ناقابل قبول ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا یمن کی جنگ میں کردار مشکوک ہے اور یہ ممالک انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یمن کی جنگ میں ملوث عرب ملکوں کو اسلحہ کی فروخت پر فرانس پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا  ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث ممالک کو اسلحہ کی فروخت جرائم میں معاونت کے مترادف ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ رپورٹ فرانس کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو سنہ2017ء کے دوران اسلحہ کی فروخت کی تفصیلات سامنے آنے کےبعد سامنے آئی ہے

واضح  رہے کہ فرانسیسی خاتون وزیر دفاع فلورنس پارلی نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران پیرس نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 60 فی صد اسلحہ فروخت کیا ان میں سعودی عرب اور امارا ت سب سے بڑے خریدار ہیں مجموعی طورپر مشرق وسطیٰ کے ممالک کو 8 ارب ڈالر کا جنگی سازو سامان فروخت کیا گیا۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی